پاکستان مکہ معاہدے کے تحت ایران پر حملہ کر سکتا ہے؟ مسعود حسین جعفری


کیا پاکستان مکہ معاہدے کے تحت ایران پر حملہ کر سکتا ہے؟ حقیقت کیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ان دنوں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ کیا پاکستان "مکہ معاہدے" کے تحت ایران پر حملہ کر دے گا، اور کیا امریکہ و اسرائیل یہ چاہتے ہیں کہ تمام اسلامی ممالک مل کر ایران کو نشانہ بنائیں۔ اس دعوے میں حقیقت سے زیادہ پروپیگنڈہ ہے۔سب سے پہلے "مکہ معاہدے" کو سمجھنا ضروری ہے۔ دراصل مکہ معاہدہ نام کی کوئی ایسی دستاویز موجود نہیں جس کے تحت پاکستان کسی مسلم ملک پر حملہ کرنے کا پابند ہو۔ پاکستان، سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون ضرور ہے، خاص طور پر "اسلامی فوجی اتحاد" جو 2015 میں دہشت گردی کے خلاف بنا تھا۔ اس کا مقصد کسی اسلامی ملک کے خلاف جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔ ایران اس اتحاد کا حصہ نہیں، لیکن یہ اتحاد ایران کے خلاف جنگی اتحاد نہیں ہے۔دوسرا سوال، کیا پاکستان اس پوزیشن میں ہے؟ جواب بالکل نہیں۔ پاکستان خود شدید معاشی بحران، داخلی سیکیورٹی چیلنجز اور افغان بارڈر  
 کشیدگی میں گھرا ہوا ہے۔ ایران پاکستان کا ہمسایہ ہے، دونوں کے درمیان 900 کلومیٹر سے زائد سرحد ہے، بلوچستان میں مشترکہ سیکیورٹی مفادات ہیں۔ پاکستان کبھی بھی ایران کے خلاف کسی جارحیت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ ماضی میں بھی پاکستان نے یمن جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار کر کے اپنی غیر جانبدار پالیسی واضح کی تھی۔جہاں تک اسرائیل اور امریکہ کی منصوبہ بندی کا تعلق ہے، امریکہ اور اسرائیل یقیناً چاہتے ہیں کہ ایران تنہا ہو جائے۔ وہ چاہتے ہیں کہ عرب ممالک اور ایران میں خلیج بڑھے تاکہ ایران کا اثر و رسوخ کم ہو۔ ابراہم معاہدے بھی اسی حکمت عملی کا حصہ تھے۔ لیکن یہ کہنا کہ تمام اسلامی ممالک کو اکٹھا کر کے ایران پر حملہ کرایا جائے گا، ایک سازشی نظریہ ہے۔مسلم دنیا خود تقسیم کا شکار ہے۔ کوئی بھی اسلامی ملک ایران پر حملے کے لیے تیار نہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول مسلم امہ میں اتحاد اور عدم مداخلت ہے۔ ایران پر حملہ پاکستان کے قومی مفاد کے سراسر خلاف ہو گا۔بحرحال سوشل میڈیا پر بڑی شدومد سے ایک جنگ چھڑ چکی ہے 

Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری