پاک سر زمین رہے شاد باد
ملک و قوم کی بدنصیبی عروج پر ہے ہر قاتل چارہ گر بننے کی کوشش میں قوم کو دھوکا دینے میں مصروف عمل ہے۔ ہم الخصوص طویل مدت سے قابض رہنے والے ایسے جرائم پیشہ خاندان جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کو لوٹا دنیا میں رسوا کیا آج بھی جوڑ توڑ کر کے اقتدار پر قابض ہوچکے ہیں۔ اس سے زیادہ بدنصیبی کا عالم اور کیا ہوگا کہ ایک شخص جو عادی مجرم ہو اور جب خاندان پر نظر کی جائے تو پورا ٹبر جرائم میں ملوث نکلے ایسے افراد برادری یا خاندان کو اقتدار کی مسند پر بٹھانا بھی ایک بھیانک جرم کے زمرے میں آتا ہے اور ملک و قوم کی بدنصیبی تنزلی کا باعث بنتا ہے۔