دیوار گریاں کی سیر
اسرائیلی صدر نے پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے تصدیق کی کہ دو ہفتے قبل جنوبی ایشیا کے ایک وفد نے اسرائیل میں ان سے ملاقات کی تھی اور اس وفد میں دو پاکستانی امریکی شہری بھی شامل تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں مذاکرات کے دوران اسرائیلی صدر نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کی تاہم وفد کے ارکان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ ہرزوگ نے کہا کہ دونوں پاکستانی شہری مستقل طور پر امریکہ میں مقیم تھے لیکن وہ "فخر پاکستانی" تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وفد سے ملاقات بہت خوش آئند تھی اور انہیں خوشگوار حیرت ہوئی کیونکہ اس سے قبل کسی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔ اس سے قبل پاکستانی نژاد امریکی انیلہ احمد نے ٹوئٹر پر 12 مئی کو اسرائیلی صدر سے ملاقات کی تصویر شیئر کی تھی۔تصویر میں وہ اپنے والد قطب الدین احمد کی تحریک پاکستان اور قائد پر لکھی گئی کتاب پیش کر رہی ہیں۔ - اعظم اسرائیلی صدر ...