سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری


سندھ پر قابض مافیا کی 20 سالہ حکمرانی، پانی کا عذاب۔سندھ پر زرداری مافیا کی حکمرانی کو دو دہائیاں بیت چکی ہیں۔ 20 برس کا عرصہ کسی بھی شہر کو پیرس بنانے کے لیے کافی ہوتا ہے، لیکن کراچی سے سکھر تک، حیدرآباد سے لاڑکانہ تک شہری آج بھی پانی کی ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ ٹینکر مافیا راج کر رہا ہے، لائنیں خشک ہیں، اور غریب ماں بچے کی بالٹی لیے گھنٹوں کھڑی رہتی ہے۔ اتنی طویل مدت میں ترقیاتی منصوبے صرف فائلوں اور اشتہاروں تک محدود رہے۔ K-IV، S-III جیسے منصوبے بار اعلان ہوئے مگر زمین پر کچھ نہ بدلا۔ کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، KMC سمیت تمام ادارے شہریوں کے لیے سہولت کے بجائے عذاب بن چکے ہیں۔ لوڈشیڈنگ، گٹر ابلتے ہیں، سڑکیں ٹوٹی ہیں، اور ہر دفتر میں سفارش کے بغیر کام نہیں ہوتا۔ ٹیکس پورا، سہولت صفر۔ 20 سال میں اربوں روپے کے فنڈز آئے، منصوبے بنے، کمیشن کٹے۔ شہر کے مسائل جوں کے توں۔ پینے کا صاف پانی، نکاسی کا نظام، ٹوٹ پھوٹ کا شکار انفراسٹرکچر، یہ بنیادی چیزیں بھی فراہم نہ ہو سکیں۔ سوال یہ نہیں کہ پیسہ کہاں گیا، سوال یہ ہے کہ جواب دہی کب ہوگی؟ اب سوال اٹھتا ہے کیا زرداری مافیا کا خاتمہ صرف وسیع پیمانے پر خون ریزی کے بعد ہی ممکن ہے؟ جب ادارے مفلوج، عدالتیں بے بس، اور احتساب کا نظام ناکام ہو جائے تو تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کے نظام ہمیشہ عوامی طاقت کے دباؤ سے ہی گرتے ہیں۔ جب شہری کی برداشت ختم ہو اور پیاسے گلے نکل کر سڑکوں پر آ جائیں تو کوئی مافیا زیادہ دیر کھڑا نہیں رہ سکتا۔ سندھ کے عوام مزید 20 سال انتظار نہیں کر سکتے۔ پانی بنیادی حق ہے، خیرات نہیں۔ جب تک جواب دہی نہیں ہوگی، شہر یونہی تڑپتے رہیں گے۔


Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری