مسلم ممالک میں اسرائیل کا خوف ایک ناسور بن گیا ہے! مسعود حسین جعفری


مسلم ممالک میں اسرائیل کا خوف ایک ناسور بن گیا ہے ۔مسلم دنیا آج جس دور سے گزر رہی ہے وہ تاریخ کا تلخ ترین باب ہے۔ وہ ممالک جو کبھی اسلام کا قلعہ کہلاتے تھے، آج مسلمانوں کے لیے ناسور بن چکے ہیں۔ اسرائیل کے خوف نے ان کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔ پہلے فلسطین کی زمین پر قبضہ ہوا تو آوازیں اٹھیں، قراردادیں پاس ہوئیں۔ اب جب معاملہ اپنی سرحدوں تک پہنچا تو وہی آوازیں خاموش ہو گئیں۔ امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے مسلم حکمرانوں نے اپنی زمینیں، اپنی خودمختاری، اپنی غیرت سب کچھ سودے بازی میں رکھ دی۔ جو ممالک کل تک امت کی بات کرتے تھے، آج معاہدوں کے نام پر اپنی سرزمین کے ٹکڑے دشمن کے حوالے کر رہے ہیں۔ بیس کیمپ دیے جا رہے ہیں، فضائی حدود کھول دی گئی ہیں، اور سفارتی تعلقات کو "مصلحت" کا نام دے کر جائز قرار دیا جا رہا ہے۔ مسلمان بے بس دیکھ رہا ہے کہ اس کے اپنے ہی گھر کے دروازے دشمن کے لیے کھل رہے ہیں۔ اسرائیل کا خوف اتنا بڑھ گیا ہے کہ مسلم ممالک اپنی بقا کے لیے اپنی شناخت بیچنے پر مجبور ہیں۔ جب تک یہ خوف دل سے نہیں نکلے گا، مسلم امہ یونہی بکھری رہے گی۔ اور جب تک حکمران اپنی زمین امریکہ اسرائیل کے قدموں میں رکھتے رہیں گے، مسلمانوں کا زخم بھرتا نہیں دکھائی دے گا۔



Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری