بجٹ تو ہر ملک کا اندرونی معاملہ ہی ہوتا ہے! مسعود حسین جعفری


بجٹ تو ہر ملک کا اندرونی معاملہ ہی ہوتا ہے۔ کوئی بھی ملک اپنی مرضی سے ٹیکس لگائے، خرچ کرے پھر IMF/World Bank بیچ میں کیوں آتے ہیں؟ جب پاکستان IMF سے بیل آؤٹ پیکج لیتا ہے، جیسے $3 ارب یا $7 ارب کا پروگرام، تو IMF کہتا ہے پیسے دوں گا، لیکن پہلے تمہاری معیشت ٹھیک کرو۔ وہ شرائط بجٹ پر لگتی ہیں - جیسے سبسڈی کم کرو، ٹیکس بیس بڑھاؤ، خسارہ کم کرو۔ ورنہ قسط روک دیتے ہیں۔عالمی ساکھ World Bank والے پروجیکٹ لون دیتے ہیں  سڑکیں، بجلی، تعلیم کے لیے۔ وہ بھی بجٹ میں شفافیت اور مخصوص ہدف مانگتے ہیں۔ڈالر کا مسئلہ ہمارے پاس ڈالر کم ہیں تیل، گندم، دوائیں باہر سے خریدنی ہیں IMF کے بغیر ڈالر نہیں ملتے، روپیہ گرتا ہے، مہنگائی بڑھتی ہے تو مجبوراً ان کی بات ماننی پڑتی ہے۔گھر آپ کا ہے، خرچے آپ کی مرضی۔ لیکن اگر آپ نے بینک سے قرض لیا ہوا ہے تو بینک کہے گا "غیر ضروری خرچہ بند کرو، پہلے قسط دو"۔ IMF بھی وہی بینک ہے، بس پیمانہ پورے ملک کا ہے۔تو تکنیکی طور پر بجٹ اندرونی ہے، لیکن عملی طور پر جب تک ہم قرض میں ہیں، IMF کی رضامندی کے بغیر بجٹ پاس نہیں ہو سکتا۔ پاکستان ہر سال $60 ارب+ کی امپورٹ کرتا ہے۔ تیل، LNG، دوائیں، مشینری - سب ڈالر میں۔ ہمارے پاس ڈالر نہیں بنتے۔ IMF قسط دے تو ڈالر آتے ہیں، روپیہ مستحکم رہتا ہے۔ ورنہ 1 ڈالر = 400 روپے والا سین ہو جائے۔ہمارا بیرونی قرضہ $130 ارب+ ہے۔ ہر سال $20-25 ارب واپس کرنے ہیں۔ نئے قرضے کے بغیر پرانے نہیں اترتے World Bank, IMF, سعودیہ، چین  یہی نئے قرضے دیت ہے۔امریکہ IMF بورڈ میں سب سے بڑا ووٹ رکھتا ہے۔ اگر امریکہ ناراض ہو جائے تو IMF پیسے نہیں دیتا پھر کوئی اور ملک بھی قرض نہیں دیتا ریٹنگ جنک ہو جاتی ہے۔لیکن آکسیجن کا مسئلہ یہ ہے مریض آکسیجن پر زندہ رہ سکتا ہے، صحت مند نہیں ہو سکتا۔ 35 سال سے ہم IMF پروگرام میں ہیں۔ ہر 3 سال بعد نیا پروگرام آکسیجن لگ گئی، سانس چل پڑی، پھر اتار دی۔ پھر سانس پھول گئی۔لیکن سوال یہ ہے ہم کب تک آکسیجن پر رہیں گے؟ برآمدات بڑھائیں، ٹیکس چوری روکیں، توانائی سستی کریں  تبھی ہم وینٹی لیٹر سے اتر پائیں گے۔ 

Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری