گلگت بلتستان میں ن لیگ، زرداری لیگ اور ان کے مالکان کی ساری منصوبہ بندی چوپٹ! مسعود حسین جعفری


گلگت بلتستان میں ن لیگ، زرداری لیگ اور ان کے مالکان کی ساری منصوبہ بندی چوپٹ۔گلگت بلتستان ایک بار پھر ثابت کر رہا ہے کہ زبردستی کی سیاست یہاں نہیں چلتی۔ ن لیگ، زرداری لیگ پردے کے پیچھے بیٹھے مالکان سے مل کر جس پلان پر مہینوں محنت کی تھی، وہ عوام کی مزاحمت کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔پہلے مرحلے میں دونوں جماعتوں نے اسلام آباد سے ہدایات لے کر مقامی قیادت کو خریدنے، نوٹس بانٹنے اور دباؤ کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوش کی۔ وفاق سے آنے والے وزرا نے ترقیاتی فنڈز اور عہدوں کا لالچ دیا، جبکہ انتظامی مشینری کو مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی روایتی حکمت عملی کے تحت بیک ڈور میٹنگز، کالز اور دھمکیوں کا سہارا لیا تاکہ الیکشن سے پہلے ہی میدان صاف کر لیا جائے۔لیکن گلگت بلتستان کے لوگوں نے 2015 اور 2020 کا حساب ابھی تک بھولا نہیں۔ یہاں کے نوجوان، طلبہ، تاجر اور عام شہری سوشل میڈیا پر متحد ہوئے اور ہر اس اقدام کو بے نقاب کیا جس کا مقصد عوامی مینڈیٹ چوری کرنا تھا۔ جلسے جلوسوں میں واضح پیغام دیا گیا کہ اب "سیلیکشن" نہیں، صرف "الیکشن" قابل قبول ہے۔نتیجہ یہ نکلا کہ جن حلقوں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھاری سرمایہ کاری کی تھی، وہاں مقامی امیدواروں نے ان کی نیندیں اڑا دیں۔ اسٹیبلشمنٹ کے لگائے ہوئے سارے مهرے ایک کر کے بے اثر ہو گئے۔ جو لوگ کل تک وزارتوں کے خواب دیکھ رہے تھے، آج اپنے گھروں میں بیٹھے عوام کے سوالات کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔اس ذلت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اب کسی کو اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ جب تک مرکز کی پارٹیاں اور بیک ڈور طاقتیں مل کر کھیلتی رہیں گی، یہاں کے وسائل، زمین اور حقوق لٹتے رہیں گے
۔آج گلگت بلتستان سے جو پیغام جا رہا ہے وہ صاف ہے تمہاری ساری تیاری، ساری پلاننگ، ساری طاقت یہاں بے بس ہے۔ عوام بیدار ہو چکے ہیں، اور جب عوام بیدار ہو جائیں تو کوئی اسٹیبلشمنٹ، کوئی ن لیگ، کوئی زرداری لیگ ان کا راستہ نہیں روک سکتی۔


Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری