ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے! مسعود حسین جعفری



ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے۔ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد صورتحال نازک ہے، مگر فی الحال یہ "مکمل جنگ" میں نہیں بدلی۔ایران نے UAE پر 10 بیلسٹک میزائل اور 45 ڈرون داغے۔ UAE کے دفاعی نظام نے سب کو مار گرایا۔مزید 6 بیلسٹک میزائل اور 9 ڈرون فائر کیے گئے، جنہیں UAE نے تباہ کر دیا۔ایران کی طرف سے 4 کروز میزائل فائر ہوئے۔ 3 تباہ کر دیے گئے، ایک سمندر میں گرا۔ فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں ڈرون حملے سے آگ بھی لگی جنگ کے آغاز سے اب تک 2 اماراتی فوجی شہید ہوئے۔ پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، فلسطین، بھارت، مراکش سمیت کئی ممالک کے 8-9 شہری بھی جان سے گئے۔ 171 تک لوگ زخمی ہیں۔ایران نے فروری کے آخر سے قطر، کویت، سعودی عرب، بحرین اور UAE پر سینکڑوں میزائل-ڈرون داغے ہیں۔ دبئی میں میزائل خطرے کا الرٹ بھی جاری ہوا تھا۔جنگ کا امکان بڑھ گیا ہے بلکہ خطرہ پہلے سے زیادہ ہے۔ UAE نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ایران کے حملے مسلسل جاری ہیں اور UAE کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک 314+ بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1672+ ڈرون روک چکا ہے۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے تیل کی پیداوار 21 ملین سے 14 ملین بیرل یومیہ پر آ گئی ہے، جس سے معیشت اور سیاحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ابھی دونوں ملک باقاعدہ اعلانِ جنگ کی حالت میں نہیں، لیکن میزائل حملے، جانی نقصان اور دفاعی کارروائیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو مکمل جنگ کا خطرہ حقیقی ہے۔ خطے کے باقی ممالک بھی ہائی الرٹ پر ہیں۔

Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری