اسرائیل و امریکہ کونئے علاقائی نظام کی عادت ڈالنی ہوگی! مسعود حسین جعفری


10 مئی 2026 کو X پر ایک پوسٹ میں رضائی نے کہا کہ آج کے بعد تہران کا تحمل ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایرانی جہازوں پر کسی بھی حملے کا جواب امریکی جہازوں اور اڈوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا گھڑی امریکیوں کے مفادات کے خلاف ٹک ٹک کر رہی ہے ان کے حق میں بہتر ہے کہ حماقت نہ کریں اور خود کو اس دلدل میں مزید نہ دھنسائیں جس میں وہ گر چکے ہیں۔بہترین راستہ یہ ہے کہ ہتھیار ڈال دیں اور رعایتیں دیں۔ آپ کو نئے علاقائی نظام کی عادت ڈالنی ہوگی یہ بیان امریکہ-ایران کشیدگی کے دوران آیا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں آبنائے ہرمز میں حالات خراب ہیں۔ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کا بحری محاصرہ کیا ہوا ہے، جبکہ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کو اس کی افواج نے دو ایرانی ٹینکروں کو "ناکارہ" بنایا جو محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے جواب میں ایران کے پاسداران انقلاب نے بھی دھمکی دی ہے کہ ایرانی ٹینکروں پر حملہ ہوا تو امریکی اڈوں اور بحری جہازوں پر بھاری حملہ کیا جائے گا۔ رضائی نے ایک اور بیان میں Axios کی رپورٹس کو امریکی خواہشات کی فہرست قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور کہا کہ امریکی ہاری ہوئی جنگ میں وہ کچھ حاصل نہیں کر سکیں گے جو وہ مذاکرات میں حاصل نہ کر سکے۔دونوں ملکوں کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی کی بات چیت چل رہی ہے۔ امریکہ آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے ایران کا افزودہ یورینیم لے جانے اور پابندیاں بتدریج ہٹانے کی پیشکش کر رہا ہے، جبکہ ایران جنگ کے نقصانات کا ہرجانہ مانگ رہا ہے۔ فی الحال نازک جنگ بندی قائم ہے لیکن آبنائے ہرمز میں جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ 

Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری