سازشی عناصر

سازشی عناصر کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

(تحریر: مسعود حسین جعفری)
اندرونی بیرونی سازشوں میں گھرا عرض پاک اور اس میں بسنے والے عجیب مخمصے اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ایک طویل مدت تک اقتدار میں رہنے والے آج بھی اسی جگہ کھڑے نظر آتے ہیں جہاں ان کی پیدائش واقع ہوئ تھی سرمو ذرا سا فرق جسے تعلیم تہذیب نظریہ سوچ دور دور تک نظر نہیں آتا کاش ان میں کردار کی بلندی ہوتی کاش سوچ و نظریات مال و زر اختیارات سے اوپر ہوتے کاش اس فلاحی ریاست کو بنانے کے لیے اعلیٰ ذہانت ہوتی مگر ہر پاکستانی کا احساس محرومی کئ گنا بڑھ جاتا ہے جب وہ ایسے افراد اور ان کے گروہ کو دیکھتا ہے جو کئ نسلوں سے اقتدار میں رہے ہیں اور آج بھی اسی سطحی نظریات و سوچ کے ساتھ جو مدتوں سے ان کے ذہنوں کو پراگندہ کر کے رکھے ہوئے ہیں اور اقتدار کی ہوس جو رگوں میں خون کی مانند رواں دواں ہے فطرت ثانیہ میں شامل ہوچکی ہے جس سے چھٹکارا صرف مالک حقیقی کے پاس جا کر ہی نصیب ہوتا ہے۔
جھوٹ پر سیاست قائم ہے ہر سیاست دان اور اس کا گروہ کسی نہ کسی سازش کے تانے بانے بنے میں لگا ہوا ہے بالخصوص ایسے سیاستدان جو ملوکیت و حاکمیت کے قائل ہیں ایسے افراد کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں جس سے قوم بری طرح متاثر ہے اور مجبور بھی کیوں کہ قوم ہر کھلنے والے تمام دروازوں پر یہی سازشی عناصر اور ان کی اولادیں قبضہ جمانے بیٹھی ہیں یہ جب چاہیں عوام کے حلق سے نوالہ چھین لیں یہ جب چاہیں مصنوعی غذائی بحران پیدا کردیں جب چاہیں عوام پر پانی بند کردیں۔
ان تمام سازشی عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنا پاکستانی قوم کی اولیں ترجیح ہونی چاہیے مگر کیا کیا جائے جب بیرونی سازشی عناصر اندرونی سازشی عناصر سے گڈھ جوڑ کرکے ملک و قوم پر ہی وار کرنے لگیں۔

Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری