امریکا اور اتحادی جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ! مسعود حسین جعفری
محمد باقر قالیباف کا یہ بیان آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت اور موجودہ کشیدگی کے تناظر میں کافی اہم ہے۔ان نکات جو سمجھنا ضروری ہیں۔دنیا کا تقریباً 20% تیل اور LNG یہیں سے گزرتا ہے۔ اگر یہ بند ہو جائے تو عالمی توانائی مارکیٹ ہل جائے گی۔ تیل کی قیمتیں فوراً اوپر جائیں گی اور پاکستان جیسے درآمدی ممالک کو سب سے زیادہ جھٹکا لگے گا۔ایران کا موقف ہے قالیباف کہہ رہے ہیں کہ امریکا اور اتحادی جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور جہاز رانی + توانائی کی ترسیل کو خطرے میں ڈالا ہے۔ ان کے مطابق مکمل جنگ بندی اسی صورت قابل قبول ہے جب سمندری ناکہ بندی نہ ہو۔ یعنی ایران آبنائے کو بطور پریشر ٹول استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے تو ابھی آغاز بھی نہیں کیا ہے یہ واضح پیغام ہے کہ اگر کشیدگی بڑھی تو ایران ہرمز کو بند کرنے کا آپشن رکھتا ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ جنگ بندی کے ساتھ پابندیاں ہٹیں اور سمندری راستے کھلے رہیں۔ عالمی معیشت کو یرغمال بنانا بند ہونا چاہیے ۔آبنائے ہرمز بند کرنا ایران کے لیے بھی نقصان دہ ہے کیونکہ اس کا اپنا تیل بھی وہیں سے نکلتا ہے۔

Comments
Post a Comment
Any