ملک و ملت کا تحفظ
جس طرح رجیم چینج کے لیے پورے ملک کی
چھوٹی بڑی تمام جماعتوں کو ایک جماعت کے خلاف کھڑا ہونا پڑا تھا بالکل اسی طرح ان ساری چھوٹی بڑی جماعتوں کے خلاف پاکستانیوں کو کھڑا ہونا پڑے گا۔
سیاسی دکانداروں کے سیاہ چہرے عوام کے سامنے آ چکے ہیں اب کوئ ابہام باقی نہیں بچا یہ سب کے سب اپنے اور اپنی اولادوں کے لیے ملک و ملت کو داؤ پر لگا رہے ہیں ان کے مذموم عزائم کو سمجھتے ہوئے ہر حال میں ان کے راستے میں ہمیشہ کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اشد ضرورت ہے اس وقت پاکستانی قوم کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر کھڑا ہونا ہے۔
ماضی سے اب تک ایک طویل مدت کا سفر طے
کیا ہے ان سیاسی آمروں کی وجہ سے ۔ ملک و
ملت کو بری طرح مقروض کر کے خود بری الزمہ ہو گئے ہیں یہ لوگ۔ ان کی جائیدادوں کا تخمینہ لگایا جائے تو ملک و ملت پر چڑھے قرض سے کئ گنا زیادہ نظر آئے گی۔ یہ وہی جائیدادیں ہیں جو قومی خزانہ برباد کر کے اور بیرونی قرضوں کی رقم سے بنائیں گئی۔ ان جائیدادوں میں قومی خزانہ قرضوں اور امداد کی رقمیں ہی نہیں بلکہ قوم کا خون بھی شامل ہے جسے بڑی بےدردی ہے چوسا گیا ہے۔



Comments
Post a Comment
Any