شیر کا جگر اور نظر عقاب۔ فخر عرض پاک۔


شیر کا جگر اور نظر عقاب۔
فخر عرض پاک۔

کراچی (مسعود حسین جعفری)عرض پاک کی سرحدوں پر بہادری سے دفاع کے لیے صبح و شام اپنی خدمات سر انجام دینے والے دنیا بھر میں صلاحیت اور سخت ترین تربیت کے حوالے سے نہ صرف مشہور ہیں بلکہ دشمنوں کے لئے ایک خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کمانڈوز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پوری دنیا کے نمبر ون کمانڈوز قرار دئیے جاتے ہیں۔ دنیا کے کسی کمانڈو میں یہ صلاحیت نہیں کہ 75 گھنٹوں تک بھوک پیاس برداشت کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں ماسوائے پاکستانی کمانڈوز کے۔ دنیا بھر میں اتنے سخت جان کمانڈوز کہیں نہیں پائے جاتے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنے طویل گھنٹوں کی بھوک پیاس سے پاکستانی کمانڈوز کی کارکردگی میں زرہ برابر بھی فرق نہیں پڑتا اور یہ معمول کے مطابق کام کرتے رہتے ہیں۔
سخت ترین تربیت کے بعد ایک اور اہم صلاحیت جو پاکستانی کمانڈوز کو دنیا کے دوسرے تمام کمانڈوز سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ کمانڈوز 28 ہزار فٹ کی بلندی سے بھی پیرا شوٹ لگا کر فری فال کر کے اپنے ٹارگٹ پر بآسانی پہنچ سکتے ہیں۔
کیپٹن روح اللہ شہید۔ لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید شہید۔ میجر جنرل طاہر مسعود۔ کیپٹن عابد۔ اور دیگر ایسے ہی کمانڈوز جو اپنی بہادری اور بہترین حکمت عملی سے نہ صرف بزدل دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا بلکہ بروقت کاروائی اور فوری حکمت عملی سے سیکڑوں بچوں کی جانیں بھی بچائیں یہ کمانڈوز ہم سب کے لیے باعث فخر ہیں۔ عرض پاک کی سالمیت کی بات ہو یا ملک و قوم کے لئے خون بہانے کی بات ہو یہی کمانڈوز رات دن کام میں مصروف رہتے ہیں اور جاگتے رہتے ہیں۔ دشمن کی چالوں کو سمجھنا اور فوری اس کا تدارک کرنا پاکستانی کمانڈوز کی دیگر صلاحیتوں میں سے ایک ایسی صلاحیت ہے جس پر دشمنوں کو حسد ہونے لگتی ہے اور ناکامی پر شرمندگی بیت سارے دشمن ایسے ہیں جو آج تک صرف اس لیے سر پیٹتے دیکھائی دیتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ان کی ہر سازش شروع ہونے سے قبل ہی خاتمے تک پہنچ جاتی ہے خطرناک سے خطرناک سانپ چاہے وہ اندرونی ہوں یا بیرونی ان سب سانپوں کا سر کچلنے کی خاص تربیت کے حامل یہ کمانڈوز ملک و قوم کے دفاع کے وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ دشمن کتنا طاقت ور ہے بس ملک کا دفاع یا پھر شہادت کے جذبات سے معمور ہوتے ہیں۔ ان ہی ترجیحات کی وجہ سے دشمن تو دشمن طاقتور ریاستیں بھی گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔ 
مگر افسوس اس وقت ہوتا ہے جب چند اندرونی گروہ دشمن کی آواز بن جاتے ہیں اور اقتدار کے حصول کے لئے بھول جاتے ہیں کہ وہ کس کی  محنت اور قربانیوں کو ثبوتار کررہے ہیں اور ملک و قوم کا کتنا بڑا اور 
ناقابل تلافی نقصان کررہے ہیں۔


 

Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری