شہر قائد کی حالت زار




شہر قائد میں مسلسل تجاوزات اور جرائم میں اضافہ معنی خیز ہے۔ انتظامیہ کی خاموشی اور جرائم کی پردہ پوشی سے نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ ہر طرف مافیاز کا راج جو دیدہ دلیری سے عوامی خون چوسنے میں مصروف ہیں۔  

11 اپریل سے اب تک ملک و قوم بحران کا شکار ہیں ان تمام بحرانوں کا براہ راست اثر عوام پر بھیانک انداز میں پڑا ہے جس کا ازالہ بظاہر دیکھائی نہیں دیتا کوئ طاقت سے ٹکرا کر پریشان ہے تو کوئ سجدہ ریز ہوکر منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ ان تمام پریشانیوں کا باعث بننے والے عناصر اقتدار کی بھوک میں ملک و ملت کے درد کا مداوا کرنے سے مسلسل قاصر رہے ہیں ماضی میں جوڑ توڑ اور خرید وفروخت کرنے والے اور ان کے سہولت کار اب اپنی نسلوں کو اقتدار کی اعلیٰ مسند پر دیکھنے کے لیے بے چین اور اس سلسلے میں کوئ بھی طریقہ اختیار کرنے کے لیے تیار بھی۔


ملک جب بھی بحرانوں کا شکار ہوتا ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ وہ سیاسی جماعتیں ہوتی ہیں جو صرف ایک ہی خاندان کے زیر اثر ہوں اور جس میں تمام تر طاقت اہل خانہ کو حاصل ہو ماضی سے لے کر اب تک کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ ان خاندانوں کی پرورش کرنے کے لیے ملک کے ایسے خطے پر نظر رکھی جاتی ہے جس کی آمدنی اچھی ہو اور ٹیکس دینے میں بھی پورے ملک پر سبقت حاصل ہو۔ ایسے شہر جو ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں سیاسی جماعتیں مل کر ان ہی شہروں کو برباد کرنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑتیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوجاتی ہے اور ترقی کے نام پر جھوٹ بول کر خوب غبن اور کرپشن کو فروغ دیا جاتا ہے۔



شہر قائد کی ابتر صورتحال اس غبن اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انتظامیہ کی نااہلی رشوت کے عوض سرکاری ملازمت حاصل کرکے سود سمیت رقومات کی وصولی ایک آرٹ تصور کیا جاتا ہے۔ اس نااہلی کا خمیازہ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس وقت بھی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے عوام مختلف قسم کی مافیاز کے رحم و کرم پر ہیں اور مختلف ہتھکنڈوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ عوام حیران اس وقت ہوتے دیکھائی دیتے ہیں جب انتظامیہ کے اہلکار غیر قانونی طور پر ملوث پائے جائیں اس سے باخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عوامی شکایات مسلسل درج ہونے کے باوجود معمولی مسائل بھی حل نہیں کیے جاتے۔


Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری