فصل کی کاشت




تحریر: مسعود حسین جعفری

مکافات عمل اسی کا نام ہے کہ جو بیج بویا گیا ہے اسی کی کاشت بھی کرنی پڑ رہی ہے قانون قدرت نے اس میں کوئی گنجائش ہی نہیں رکھی کہ مخلوق بیج بیگن کا بوئے اور فصل تربوز کی کاٹے۔
آج زبان سے جو کچھ کہا جارہا ہے وہ مکافات عمل کا ہی حصہ ہے بس فرق اتنا ہے کہ کل کا بدزبان آج کا حمایتی بن چکا ہے جس پر سات خون بھی معاف ہیں۔ مدتوں سے بدزبانی کرنے والوں کو آج اپنے مخالفین کی بدزبانی محسوس ہوئی تو مردہ کفن پھاڑ کر چیخ اٹھا۔

تمام ریکارڈز دیکھے اور سنے جاسکتے ہیں کہ آغاز سے لے کر تادم تحریر تک کون کون سے مرد و زن ہیں جنہوں نے اپنے سروں پر بے ہودگی لاد رکھی ہے زیادہ پرانی بات نہیں صرف اسمبلی کے اجلاس اور ان میں ہونے والی تقاریر ہی سن لی جائیں تو پاکستانی عوام کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔
دنیا میں جب کبھی پاکستان کی بربادی کی وجوہات پر غور کیا گیا تو یہی گھسی پٹی خاندانی ملوکیت کا نام آیا۔ آج جب ان کو ان ہی کی زبان میں کھل کر جواب مل رہیں ہیں تو پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئ دولت نکلوانے والوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی تکلیف ہورہی ہے جن کا پیٹ پھاڑا جارہا تھا جن کا گریباں پکڑ کر گوالمنڈی کی سڑکوں پر کھینچا جارہا تھا۔ آج سارے منافقین مکافات عمل سے گزر رہے ہیں تو کفن و قبر یکساں طور پر پھٹنے کے لیے تیار ہے۔


Comments

Politics in Pakistan

واٹر بورڈ شہریوں پر بھاری بھرکم بوجھ بن چکا ہے ! مسعود حسین جعفری

واٹر سپلائی کے کروڑوں کے منصوبے کاغذوں تک محدود ہیں، اور ٹینکر مافیا دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے! مسعود حسین جعفری

کیا ملک کی باگ ڈور ہمیشہ بیرونی ہاتھوں میں رہے گی ؟

ایران کے عرب ممالک میں اسرائیلی اڈوں پر حملوں نے خطے کا نقشہ بدل دیا، مسعود حسین جعفری

سندھ حکومت پر شہریوں کا 20 برس کا غصہ کیا رنگ لائے گا، مسعود حسین جعفری