شیعہ سنی مل کر دہشتگردوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے:ڈاکٹرسلیم حیدر
شیعہ سنی مل کر دہشتگردوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے:ڈاکٹرسلیم حیدر اسلام دشمن ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،سانحہ کربلا باطل قوتوں کے آگے نہ جھکنے کا درس دیتا ہے شیعہ اور سنی آپس میں رواداری، محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنادیں بکراچی(آئ۔این۔این+پریس ریلیز)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ شیعہ سنی اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے شیعہ اور سنیوں کو رواداری ، محبت اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ برسہا بر سے اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتیں شیعہ سنیوں کو لڑوا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں لیکن روز اول سے شیعہ اور سنیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور یہ دونوں فرقے باہمی محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے ان ایام میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے علاوہ یہ کوشش کی جانی چاہئے کہ کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے کسی کی بھی دل آزاری ہو اور چھوٹی سی چنگاری شعلے کی شکل اختیار کرے۔ انہوں نے کہاکہ کئی سالوں سے اسلام دشمن عناصر شیعہ اور سنیوں کو لڑوا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے...